جعلسازی سے صحت انصاف کارڈ بنانیوالے افراد کی چھا ن بین، رقوم نکلوانے کا فیصلہ

  جعلسازی سے صحت انصاف کارڈ بنانیوالے افراد کی چھا ن بین، رقوم نکلوانے کا ...

  



پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا میں جن 2لاکھ سے زائدافراد کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان کے نام وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے خارج کرنے کابھی فیصلہ کیا گیاہے اور ان کے ناموں کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔ وزارت صحت نے جعل سازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرنے والے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 2لاکھ سے زائد افرادکے صحت انصاف کارڈ منسوخ کرنے کیلئے عملی کارروائی شروع کردی ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، چارسدہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعل سازی سے امدادوصول کرنے والے 8لاکھ افراد کا وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا لیکر مذکورہ افراد کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت سہو لت کارڈ فراہم کیاتھا۔

صحت انصاف

مزید : صفحہ آخر