گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ کراچی، سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات اور صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے باہمی مشاورت اوراتفاق رائے سے تشکیل پانے والے ترقیاتی منصوبے عوام کے وسیع تر مفاد میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -