موجودہ حکومت غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے، قمرزمان کائرہ

موجودہ حکومت غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے، قمرزمان کائرہ

  



سمبڑیال(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے،روزبروز اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت سنجیدہ نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل سمبڑیال کے صدر جاوید اقبال مغل، جنرل سیکرٹری شیخ طاہر دانش سمیت دیگر سے دوران ملاقات گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے اس وقت عوام کو آٹا تک میسر نہیں اورعوام مہنگے داموں آٹا لائنو ں میں کھڑے ہو کر خریدنے پر مجبور ہیں آج مہنگائی کی یہ صورتحال ہے کہ ہر آدمی حکومت کے خلاف چیخ وپکار کررہا ہے،لیکن حکومت اپنا اقتدار بچانے کے لیے بھرپور کوشش میں لگی ہوئی ہے اورعوام کابری طرح سے مذاق اڑایا جارہا ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی،ان کامزید پی ٹی آئی حکومت صرف اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے میں اپنا وقت صرف کیا ہے اوراپوزیشن کے قائدین کو بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں ڈال دیاگیا، کوئی ثبوت عدالتوں میں ابھی تک پیش نہیں کیا جارہا، پی ٹی آئی نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اوراب عوام بدترین مہنگائی کی چکی میں پسی جارہی ہے ہر طبقہ اس مہنگائی کی لہر سے پریشان ہے، عوام اورمیڈیا بدترین مہنگائی کے بارے میں دھائیاں دے رہے ہیں مگر حکومت سب اچھا کی رٹ لگا کر عوام سے مذاق کررہی ہے۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر