ملک بھر میں موسم خشک، سردی کی لہر اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

  ملک بھر میں موسم خشک، سردی کی لہر اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

  



اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، وسطی سندھ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آبر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔ شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب کے بعض اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش، کالام، اسکردو، استور، بگروٹ اور گوپیس میں برفباری ہوئی۔ کالام، اسکردو 2، استور، بگروٹ1 اور گوپیس میں .2انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ا سکردو منفی 20، استور منفی 12، پارا چنار،بگروٹ،گو پس منفی 11،ہنزہ منفی 7، کالام منفی 6اور راولا کوٹ میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر