آل بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کاآج ہونیوالی ہڑتا ل موخر کرنے کا اعلان

آل بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کاآج ہونیوالی ہڑتا ل موخر کرنے کا اعلان

  



کوئٹہ(این این آئی)آل بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کمشنر کوئٹہ عثما ن علی خان سے کامیاب مذاکرات کے بعد (آج)پیر کو ہونے والی ہڑتا ل موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات ترجمان آل بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہی، بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان سے کامیاب مذاکرات کے بعد 27جنوری کو ہونیوالی ہڑتال کو موخر کردیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر آل بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے طویل ملاقات کی اس دوران عہدیداروں نے کمشنر کوئٹہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقو ں میں فلو مل مالکان کی گاڑیوں کی پکر دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے گندم کی سپلائی میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں کمشنر کوئٹہ نے اس موقع پر فلو مل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ سرحدی علاقوں کے علاوہ فلورملز مالکان کی گاڑیوں کو بلا جواز نہیں روکا جائیگا، فلور ملزمالکان کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جس بھی علاقے میں آٹا اور گندم سپلائی کرتے ہیں وہ مکمل طور پر آزاد ہیں انہوں نے کہاکہ فلورملزمالکان نے 27جنوری کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا وہ واپس لے لیا ہے۔

ہڑتال موخر

مزید : علاقائی