رسالپور، بچے کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنے والامدرسہ کا قاری گرفتار

    رسالپور، بچے کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنے والامدرسہ کا قاری گرفتار

  



رسالپور(این این آئی) رسالپور پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنیوالامدرسہ کے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور شیرین کوٹھے کے رہائشی خیر محمد نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا میرا تیرہ سالہ بیٹا سہیل مدرسے میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے گزشتہ شب وہ دیگر طلباء کیساتھ سو رہا تھا مدرسے کے قاری نے تقریباََ نصف شب جگا یا اور میرے بیٹے کیساتھ نیازبیا حرکات اور بداخلاقی کی کوشش کی لیکن میرے بیٹے نے منع کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نے کاشف ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی بلال احمد اور ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر ارشد خان کی سربراہی میں ایک ٹیم بنادی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کو کہا اور چند گھنٹوں میں ملزم وسیم سجاد ولد محمد سلطان ساکن رشکئی کو گرفتار کرلیا۔

مزید : علاقائی