قلعہ سیف اللہ میں باولے کتوں کے کاٹنے سے چا ر بچے زخمی

  قلعہ سیف اللہ میں باولے کتوں کے کاٹنے سے چا ر بچے زخمی

  



کوئٹہ (این این آئی) قلعہ سیف اللہ میں باولے کتوں کے کاٹنے سے چا ر بچے زخمی، ضلعی انتظامیہ نے کتے تلف کرنے کی مہم شروع کردی، تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں راغہ بالکزئی کے مقام پر باولے کتوں کے کاٹنے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرکے ویکسیئن فراہم کردی گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

بچے زخمی

مزید : علاقائی