جیکب آباد فوڈ گودام سے 40کروڑ کی 87ہزار گند م کی بوریاں غائب ہونے کاانکشاف

  جیکب آباد فوڈ گودام سے 40کروڑ کی 87ہزار گند م کی بوریاں غائب ہونے کاانکشاف

  



جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد کے فوڈ گودام سے چالیس کروڑ کی 87ہزار گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف،ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایف سی اور فوڈ گودام کے انچارج میں حصے کے معاملے پرجھگڑے کے بعد معاملہ اینٹی کریشن پولیس کے پاس پہنچا، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر محمد حینف سرکی کی جانب سے سول جج کی سربراہی میں گڑھی خیرو کے فوڈ گودام میں گندم کی بوریوں کے غائب ہونے کی اطلاع پر چند روز قبل چھاپہ لگایا گیا تھا اور موجو گندم کی بوریوں کی گنتی کی گئی جو گزرشتہ روز مکمل ہوئی اس حوالے سے سرکل آفیسر محمد حنیف سرکی نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی درخواست پر لگائے گئے گڑھی خیرو کی سرکاری گودام میں گندم کی ایک لاکھ 19ہزار بوریاں موجود تھیں جبکہ 87ہزار بوریاں غائب تھیں جو گندم کی بوریان موجود تھیں ان میں بھی اکثر میں گندم کے بجائے مٹی اور بھوسہ بھرا ہو اتھاغائب گند م کی بوریوں کی مالیت چالیس کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے بالا حکام سے اجازت کے بعد واقع کا مقدمہ درج کیا جائے گامعلوم ہوا ہے کہ ڈی ایف سی جیکب آباد کو گڑھی خیرو کے فوڈ گودام کے انچارج نادر مگسی کی جانب سے حصہ نہیں دیا گیا جس پر ڈی ایف سی نے اینٹی کرپشن پولیس کو خود درخواست دی اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا تھا کہ گندم کی خردبرد میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے گی

گندم بوریاں

مزید : علاقائی