7سالہ عوض نورقتل کیس، کمسن کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بداخلاقی ثابت

7سالہ عوض نورقتل کیس، کمسن کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بداخلاقی ثابت

  



نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں قتل ہونیوالی 7 سالہ بچی سے پوسٹمارٹم رپورٹ میں بداخلاقی کی تصد یق ہوگئی۔ننھی پری عوض نور کے لواحقین کے وکیل عزیز الدین کے مطابق عوض نورکی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بداخلاقی کی تصد یق ہوگئی ہے۔ خیال رہے کچھ روز پہلے نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ جاتے ہو ئے اغوا کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد پانی کی ٹینکی میں غوطے دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے،بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ایک ملزم نے انکشاف کیا تھا بچی کے ماموں نے اپنے حجرے میں اسے 2 بار بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے یہ گھناؤنا کام کیا تھا۔

عوض نور

مزید : علاقائی