راولپنڈی، 5سالہ بچی سے بداخلاقی کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار

  راولپنڈی، 5سالہ بچی سے بداخلاقی کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار

  



راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس کی فوری کاروائی، 05سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، ملزم سے تفتیش جاری، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول رائے مظہر اقبال کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دئیے تھے،تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں درندہ صفت ملزم منیر نے 05سالہ بچی کو اپنے گھرمیں بداخلاقی کا نشانہ بنایا ہے،سی پی او کی ہدایات پرپولیس کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے درندہ صفت ملزم منیر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج جبکہ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سی پی او احسن یونس نے ایس پی راول رائے مظہر اور رتہ امرال پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری پر شاباش دیتے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا ئے،سی پی او نے کہا کہ بچوں پر کسی قسم کا تشدد یا استحصال ناقابل برداشت ہے اور ایسا کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ملزم گرفتار

مزید : علاقائی