راولپنڈی، شوہرکو قتل کر کے خودکشی قراد دینے والی اہلیہ گرفتار، جسمانی ریمانڈ حاصل

      راولپنڈی، شوہرکو قتل کر کے خودکشی قراد دینے والی اہلیہ گرفتار، جسمانی ...

  



راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی، قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے سفاک قاتل گرفتار،چند یوم قبل سول لائن کے علاقہ لالہ زار میں بیوی نے اپنی بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چند یوم قبل سول لائن کے علاقہ لالہ زار میں خود کشی کی اطلاع موصول ہوئی، اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کے ہمراہ موقع پر پہنچی، مقتول احسان اللہ کی بیوہ نے بتایا مقتول نے اپنے پسٹل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور HIU کے تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم میں آئی ٹی کے ماہرین بھی شامل تھے، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے معاملہ کی تفتیش کی اور 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس پی نے بتایا کہ فاخرہ بی بی نے مقتول احسان اللہ کے ساتھ دوسری شادی کی ہوئی تھی، فاخرہ بی بی کی پہلے 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھے، مقتول کو اسکی بیوی فاخرہ نے اپنے پہلی بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا اور واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی،گرفتار6 ملزمان میں مقتول کی بیوہ فاخرہ بی بی، اس کی بیٹیاں بختاور، زرمینہ گل، داماد ارسلان، حسن اور دامادکی والدہ صابرہ بی بی شامل ہیں، ملزمان کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیا، ملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول کا اپنی بیوی فاخرہ سے لڑائی جھگڑا تھا،مقتول اپنی بیوی کو سوتیلی بیٹی کے گھر جانے سے منع کرتا تھا جس کے رنج میں مقتول کی بیوہ نے مقتول کی سوتیلی بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے بہترین تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرکے گرفتار ملزمان کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے کڑی سزا دلوائی جا سکے۔

اہلیہ گرفتار

مزید : علاقائی