بغداد، امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے،عمارت کو نقصان
بغداد(آئی این پی) عراق کے دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے ہوئے جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کو ایک بار پھر راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے امرکی قونصل خانے پر حملے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سفارت خانے پر پانچ راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی مگر عمارت اور فوجی اڈے پر موجود جنگی ہتھیاروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق راکٹ حملوں کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔