جو بھی پارٹی ڈسپلن کیخلاف کام کرے گا، ایکشن ہوگا،اجمل خان وزیر

جو بھی پارٹی ڈسپلن کیخلاف کام کرے گا، ایکشن ہوگا،اجمل خان وزیر

  



پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایڈوائزر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا تھا، پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی، اب بھی جو بھی پارٹی ڈسپلن کے خلاف کام کرے گا، ایکشن ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمیں ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملتا ہے، ہمیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیں۔انہوں نے بتایا کہ بڑی کوشش کی وزرا کی ٹینشن کو ختم کیا جائے تاہم ایسا نہیں ہوا،جو کچھ ہو رہا تھا، پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف منسٹر نے ایکشن لیا۔اجمل خان وزیر نے کہا کہ سب کو وزیراعظم عمران خان کے ویڑن پر عمل کرنا ہوگا،صوبائی وزرا کیخلاف یہ ایکشن وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں جو کام ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، صرف بی آر ٹی منصوبے پر تنقید کی جاتی ہے۔

اجمل وزیر

مزید : علاقائی