قبائلی اضلاع میں وزیراعلیٰ کا غربت مکاؤ منصوبے سے اصولی اتفاق

  قبائلی اضلاع میں وزیراعلیٰ کا غربت مکاؤ منصوبے سے اصولی اتفاق

  



پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے احساس پروگرام کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں غربت کے خاتمے کیلئے مجوزہ منصوبے سے اُصولی اتفاق کیا ہے، جس کے تحت مستحق قبائلی خاندانوں کو راشن کارڈ کے ذریعے ماہانہ بنیادوں پرراشن فراہم کیا جائیگا۔ مجوزہ پلان کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی تکنیکی معاونت کے ذریعے قبائلی ضلع اورکزئی سے منصوبے کا بطور پائلٹ پروجیکٹ اجراء کرنے اور بعد ازاں دیگر قبائلی اضلاع تک توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کیلئے وسائل صوبائی حکومت فراہم کر ے گی۔ پروگرام کا مقصد قبائلی اضلاع میں غریب اور نادار خاندانوں کو اشیاء خوردنوش میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے احساس پروگرام کے تحت اشیاء خوردونوش کی تقسیم اور طریقہ کارکے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پروگرام کا مقصد قبائلی اضلاع کے غریب اور نادار خاندانوں کو ایشاء خوردونوش کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں احساس پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے بشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں غریب اور نادار افراد کے لئے غذائی قلت کو دور کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

احسا س پروگرام

مزید : علاقائی