شہید بھٹواوربینظیر کا مشن مکمل، عوامی امنگوں پر پورا اترینگے،فریال تالپور

  شہید بھٹواوربینظیر کا مشن مکمل، عوامی امنگوں پر پورا اترینگے،فریال تالپور

  



کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند اور عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی نوڈیرو ہاوَس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔فریال تالپور کی رہائی کے بعد پہلی بار آمد پر پارٹی عہدیدارن و کارکنان نوڈیرو ہاوَس اْمڈ آئے۔فریال تالپور کی گاڑی پر حلقے کی عوام نے زبردست گلپاشی کی اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔لاڑکانہ، رتودیرو، نوڈیرو اور قریبی مضافات کے معززین بھی فریال تالپور کے استقبال کے لیئے موجود تھے۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال، خورشید جونیجو، شاہد حسین بھٹو، جمیل احمد سومرو، اعجاز احمد لغاری اور دیگر بھی موقعے پر موجود تھے۔فریال تالپور نے ان کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔فریال تالپور نے کہا کہ کارکنان کا اعتماد اور عوام کی محبت ہمارے لیئے باعثِ حوصلہ افزائی اور نشان ِراہ ہیں،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند اور عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

فریال تالپور

مزید : علاقائی