وفاق میں آگے چل کر حالات اچھے نظر نہیں آ رہے،سلیم مانڈوی والا

وفاق میں آگے چل کر حالات اچھے نظر نہیں آ رہے،سلیم مانڈوی والا

  



خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران سامنے آنے کے بعد حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومتی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان میں کیسی تبدیلی آتی ہے دیکھنا پڑے گا جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔ تبدیلی کے حوالے سے بلوچستان میں عجیب سے بات ہو رہی ہے۔ ایک ہی پارٹی کے سپیکر اور وزیراعلیٰ ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی تو آنی ہے، مگر دیکھنا پڑے گا کیسی تبدیلی آتی ہے۔ یہ غلط فہمی ہے کہ کرپشن ختم ہو گئی ہے۔ جب تک حکومت سنجیدہ نہیں ہوگی، معاملات حل نہیں ہونگے۔ جو صوبہ گیس نکال رہا ہے، اسی کو گیس نہیں مل رہی۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں ایم کیو ایم نے استعفی دیدیا جبکہ مینگل صاحب بھی الگ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سے اس کے اپنے ہی لوگ خوش نہیں ہیں۔ وفاق میں آگے چل کر حالات اچھے نظر نہیں آ رہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں تبدیلی آنے کے بعد پتا چلے گا کہ وفاق میں کیسی تبدیلی آتی ہے۔

سلیم مانڈی والد

مزید : علاقائی