پنجاب پولیس میں ٹیلی کمیونیکیشن برانچ ریڑھ کی ہڈی کی مانند،صادق علی ڈوگر

        پنجاب پولیس میں ٹیلی کمیونیکیشن برانچ ریڑھ کی ہڈی کی مانند،صادق علی ...

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں ٹیلی کمیونیکیشن برانچ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے۔ تمام تبادلے برابری اور میرٹ پر کئے جائیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی احسن یونس اور ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ پولیس دربار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے شفاف پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ملازمین سے 8 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائیگی۔ ٹیلی کمیونیکیشن میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے۔ بہت جلد اخبارات میں اشتہارات جاری کردیے جائیں گے۔ ملازمین کی پے فکسیشن کے معاملات کو 15 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔بقایا جات بھی فوری ادا کردیے جائیں گے جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ دور دراز سٹیشنز پر تعینات ملازمین کو تربیتی کورسز بھی کرائے جائیں گے تاکہ ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو ہر وقت فعال رکھا جا سکے۔

مزید : علاقائی