صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ میں آصف کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مزنگ کے علاقہ میں بابر کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،وحدت کالونی کے علاقہ میں شوکت کے گھر والوں سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،ملت پارک کے علاقہ میں اویس کے اہلخانہ سے ساڑھے2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں عدنان کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،لوئر مال میں مصطفی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں انجم سے ایک لاکھ روپے،وحدت کالونی کے علاقہ میں فرحان سے 90 ہزاور موبائل فون، جوہرٹاون کے علاقہ میں عمران سے 80ہزار نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔و حدت کالونی،مزنگ،اچھرہ اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈہ،اقبال ٹاون،شفیق آباد،نیو انارکلی اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -