نواب ٹاؤن پولیس کا چھاپہ، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث2 افراد گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس کا چھاپہ، ڈکیتی، راہزنی، و موبائل فون سنیچر گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور دیگر مال مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش مختلف تھانوں کی حدود میں 30سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سابقہ ریکارڈ یافتہ فیاض عرف فیضی اور اصغر شامل ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے طریقہ واردات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسلحہ کے زور پر شہریوں کو یرغمال بنا لیتے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے، ملزمان اس سے قبل بھی ڈکیتی کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ نواب ٹاون، ستو کتلہ،مانگا منڈی،جوہر ٹاون، نواں کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتاری پر ایس ایچ او نواب ٹاون تیمور عباس خان اور دیگر اہلکاروں کو تعریفی لیٹر دینے کا اعلان کیا گیاہے۔