موٹر سائیکل سوار پیرو سکواڈ کا اہلکار پک کی ٹکر سے جاں بحق

    موٹر سائیکل سوار پیرو سکواڈ کا اہلکار پک کی ٹکر سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) والٹن میں پک اپ ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کوکچل ڈالا، جاں بحق پیرو سکواڈ کا اہلکار تھا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کئے،ڈولفن پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ والٹن کے علاقے میں معروف شاپنگ سنٹر کے پاس پیروفورس کااہلکار 29 سالہ مزمل ڈیوٹی کے لیے ہیڈ کواٹر ڈولفن جارہا تھا اسی اثنا پک اپ ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر موقع سے فرارہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ڈولفن ٹیم نے کانسٹیبل کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور نعیم کو تعاقب کرکے گرفتار کرلیا گیا، مزمل کا تعلق خانیوال سے ہے جبکہ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے واقعہ میں کانسٹیبل مزمل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تے ہوئے ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کو ہدایت کی کہ جاں بحق کانسٹیبل کے ورثا سے مسلسل رابطہ رکھا جائے دوران ڈرائیونگ غفلت کے مرتکب ہونے والے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی اور تدفین کے لئے تمام اخراجات محکمہ پولیس برداشت کرے گا۔

مزید :

علاقائی -