گوجرانوالہ ریجن میں پٹرلنگ پوسٹ احمد پور ورکاں کا افتتاح

گوجرانوالہ ریجن میں پٹرلنگ پوسٹ احمد پور ورکاں کا افتتاح

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ا یڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد ریجنز کے دورے کئے۔انہوں نے گوجرانوالہ ریجن میں پٹرلنگ پوسٹ احمد پور ورکاں کا افتتاح کیا جبکہ فیصل آباد ریجن میں چوکی کمال پور کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پولیس چوکیوں میں کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت پودے بھی لگائے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے دونوں ریجنز میں پولیس دربار میں افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کے لئے لازم ہے کہ پٹرولنگ پولیس ہر صورت مسافروں کا اعتماد جیتے اور اس کے لئے فیلڈ افسران خاص طور پر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ پی کا کام جہاں شاہراہوں پر جرائم کو روکنا ہے وہیں مسافروں کی راہنمائی اور مدد بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے لہذا فورس کو اپنے رویے بہتر سے بہتر بناتے ہوئے خوش اخلاق اور فرض شناسی کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ رویہ اختیار کرنا ہو گا۔انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ آر پی او فیصل آباد اور آر پی او گوجرانوالہ نے متعلقہ ریجنز میں پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پی ایچ پی اور ضلعی پولیس کے درمیان کواآرڈینیشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون اور شاہرات پر جرائم کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید : علاقائی