ٹاؤن مصطفی، سکیورٹی گارڈ مذاق پر بھڑک اٹھا، نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  ٹاؤن مصطفی، سکیورٹی گارڈ مذاق پر بھڑک اٹھا، نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر ...

  



لاہور (کرائم رپورٹر)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں سیکورٹی گارڈ نے مذاق کرنے سے باز نہ منع ہونے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم اپنے آبائی علاقے کو روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھاپولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن میں بازار میں سیکورٹی گارڈ عزت بیگ نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان پر فائر کھول دیا۔۔ گولی لگنے سے 19 سالہ حمزہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ عزت بیگ مقتول حمزہ کو گولی مار کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کاروں نے سیکورٹی گارڈ کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ عزت بیگ دیپالپور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس نے چھاپہ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کرکے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : علاقائی