ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے '' امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس کا انعقاد کیا گیا۔ 20 پولیس افسران نے شرکت کی۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر سیکیورٹی ڈویژن کے 14 جبکہ ایلیٹ فورس 3 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔
۔فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ریلوے پولیس کے 116 افسران و اہلکاروں کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 140 سے زائد پلاٹون روانہ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3301 اور بیرون اضلاعی 67 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔پولیس لائنز میں موجود پولیس ہسپتال میں 202 کو اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 1067 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید :

علاقائی -