کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، چین میں ہلاکتوؓں کی تعداد 56ہو گئی، غیر ملکی پروازیں بند

کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، چین میں ہلاکتوؓں کی تعداد 56ہو گئی، غیر ملکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو،نیویارک،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) چینی حکومت نے کہا ہے کہ اب تک 1975 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہوئی ہے اور اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔دوسری طرف کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئے اس کے انسداد کے لیے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی اعلان کیا کہ نیا کورونا وائرس چین میں ایمرجنسی کی حالت کی نشاندہی کرتا ہے تاہم عالمی سطح پر اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ادھرکینیڈا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنٹو میں صحت عامہ کے حکام کو کورونا وائرس کے پہلے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ ایک شہری حال ہی میں چین کے ووہان شہر سے واپس آیا ہے۔چین میں پھیلے پراسرار کورونا وائرس کے خطرے کے باعث امریکہ نے چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے،جو منگل کو چین کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔ادھرچین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا ہے کہ خطرناک کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے یہ بات ایک خصوصی حکومتی اجلاس کے دوران کہی جس کا انعقاد نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی عام تعطیل کے دن کیا گیا۔
کرونا وائرس

اسلام آباد، فیصل آباد،تربیلا غازی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کر کے کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر مائیک کی سربراہی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سات رکنی ٹیم نے اسکریننگ، سرویلنس اور انتظامات کے عمل بھی جائرہ لیا۔کرونا وائرس کے حملہ کے بعد فیصل آبادمیں کرونا وائرس کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر ائیر پورٹ پر روک تھام،احتیاطی تدابیر سخت انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، کرونا وائرس کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر ائیر پورٹ پر غیر ملکیوں کی سکریننگ کا عمل ذمہ داری سے انجام دیں اور کسی بھی خدشہ کی صورت میں فوراً انسدادی اقدامات ہونے چاہیں اور الائیڈ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو تمام تر ضروری طبی سازوسامان سے فعال رکھا جائے جبکہ ڈاکٹرزوسٹاف کی تربیت بھی ہر لحاظ سے مکمل کریں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔چین میں موجود تمام پاکستانی صحت مند اور محفوظ ہیں۔ترجمان نے کہاکہ چینی حکام کورونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔دوسری طرف چین میں کرونا وائرس سے اموات،تر بیلا ڈیم میں چینی ورکرز کی موجودگی کے باعث مرض پھیلنے کاخدشہ پیدا ہو گیا،تمام انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کا موثر نظام قائم کر نے کا مطالبہ،سنجیدہ حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے براہ راست تر بیلا ڈیم آنیوالے مسافروں کی سکریننگ کی جائے اور تر بیلا روڈ پر واقع غازی بھروٹھا نہر کے بائی پاس روڈ سمیت دیگر انٹر ی پوائنٹس پر چینی شہریوں کی سکریننگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے کیونکہ ممکنہ طور پر چین سے آنے والے مسافر اس خطرناک وائرس کے کیر ئیر ہو سکتے ہیں چنانچہ احتیا طی تدابیر کو ہر لحاظ سے یقینی بنا یا جائے چینی شہریوں کی ہوائی سفر کے ساتھ ساتھ بائی روڈ آمدورفت جاری ہے لہذا انتظامیہ متاثرہ چینی مریضوں سے وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے پیشگی انتظاما ت کر ے تاکہ نا صرف پاکستانی شہری بلکہ چینی ورکرز کے ساتھ کام کر نے والے اْنکے ہم وطن بھی اس مرض سے محفوظ رہ سکیں۔
دفترخارجہ

مزید :

صفحہ اول -