ملکی ثقافت مختلف پس منظر کو لوگوں کو متحد کرنیکا بہترین پلیٹ فارم: عارف علوی

ملکی ثقافت مختلف پس منظر کو لوگوں کو متحد کرنیکا بہترین پلیٹ فارم: عارف علوی

  



لاہور(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا ہے کہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو متحد کرنے کیلئے فن اورثقافت بہترین پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے، ملک کے عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے مستقبل میں قوم کی رہنمائی کرنی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے حضور ی باغ میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک سے عدم تحفظ کے بادل چھٹ چکے ہیں۔پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو متحد کرنے کیلئے فن اورثقافت بہترین پلیٹ فارم ہے۔ عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مستقبل میں قوم کی رہنمائی کرنی ہے۔

عارف علوی

مزید : صفحہ اول