کرونا وائرس،ووہان میں مقیم پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں، ظفر مرزا

      کرونا وائرس،ووہان میں مقیم پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں، ظفر مرزا

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے شہر ووہان میں مقیم 500 پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چین میں پاکستان کے سفیر سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلبا کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے،انہیں صبر سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہو گا، ہم صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔

ظفر مرزا

مزید : صفحہ اول