(ن)لیگ کے 50 ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں،فیاض چوہان

  (ن)لیگ کے 50 ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے مستقل رابطے میں ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جب چاہیں اْنہیں پارٹی میں شامل کر سکتے ہیں،لیکن ایسی سیاست تحریک انصاف کا وطیرہ نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں آج دم توڑ گئی ہیں،حقیقت یہ ہے مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے مستقل رابطے میں ہیں اور بزدار حکومت جب چاہے انہیں پارٹی میں شامل کر سکتی ہے لیکن ایسی ادھیڑ بْن کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں ہے۔ حزب اختلاف اور کچھ تجزیہ نگار وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے آنے جانے کی بجائے کسی اہم مسئلے پر اپنا وقت صرف کریں کیونکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے۔ تمام ارکان نے گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر کے مسلم لیگ ن کے تحریک انصاف کے 20 ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی قلعی کھول دی۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -