بلوچستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 14رکنی کمیٹی قائم

بلوچستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 14رکنی کمیٹی قائم

  



کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 14رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، صوبے میں کورونا وائس سے متعلق تمام معلومات اکھٹی کی جائیں گے جبکہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں آئی سولیشن وارڈ بھی قائم کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈائر یکٹر پبلک ہیلتھ بلوچستان ڈاکڑ شوکت بلوچ کی سربراہی میں 14 ماہرین پرمشتمل ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی متعلقہ وفاقی اداروں کے اشتراک سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کی ایڈوائیزری جاری کرے گی جبکہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ میں خصوصی آئی سو لیشن وارڈ بھی قائم کیا جائیگا،کمیٹی کی جانب سے عوام میں کوروناوائر س سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائیگاجبکہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ضلعی اسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں نمونیہ سے بچاؤ اور علاج کی تمام سہولتوں کی دستیابی کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر ائر پورٹس پر محکمہ صحت کے اہلکا ر تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سرویلنس سیل بھی قائم کیا جارہا ہے جو وائرس سے متعلق معلومات اور تحقیق کریگا۔

کمیٹی قائم

مزید : صفحہ اول