اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کے سامنے سے آنیوالی کار کو ٹکر، 2افراد جاں بحق، 4زخمی

اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کے سامنے سے آنیوالی کار کو ٹکر، 2افراد ...

  



اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی سفید رنگ کی گاڑی نے اشارہ بند ہونے کے باوجود سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور دیگر 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونیوالے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے سفارتخانے کی گاڑی کو ڈرائیور امجد سمیت حراست میں لیکر مزید کارروائی کیلئے مارگلہ تھانے منتقل کر دیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

کار کو ٹکر

مزید : صفحہ اول