حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی، صادق سنجرانی نے جام کمال سے ناراض عبد القدو س بزنجو کو راضی کر لیا

حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی، صادق سنجرانی نے جام کمال سے ناراض عبد القدو س ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے ہم نے عبد القدوس بزنجو کو راضی کر لیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عبد القدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اورسپیکر عبد القدوس بزنجو کے درمیان مسئلہ حل کرا دیا ہے،جام کمال ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے،اب بلوچستان اسمبلی اور حکومت کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں،تمام مسائل کو مل کر حل کریں گے۔اس موقع پرسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ملکی قیادت کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے بلایا اور سنا، ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اٹھائے،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنی ہوئی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگ ملک اور صوبے کی بہتری کی سوچ رکھتے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کومضبوط کرنا چاہتی ہے، سب نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا،ہم چاہتے ہیں مضبوط پاکستان کیلئے مل کر کام کریں۔سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا سب نے میری بات سنی اور معاملات کے حل کیلئے کمیٹی بنائی گئی،ہم چاہتے ہیں صوبے کے مسائل وہیں حل ہوں۔

بزنجو راضی

مزید : صفحہ اول