وزیراعظم کے اقدامات ڈرامہ،عوام کے زخموں پر نمک پاشی،مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے اقدامات ڈرامہ،عوام کے زخموں پر نمک پاشی،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ اورعوام کے زخموں پر نمک قرا ردے دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے آپ تو منافع خوروں کو چھوڑیں، انہیں کابینہ اور بڑے عہدوں سے نکالیں؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھْڑانا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا،عمران صاحب اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -