وزارت سے کیوں ہٹایا پتہ نہیں، مرتے دم تک عمران خان کا سپاہی رہونگا، شکیل احمد

  وزارت سے کیوں ہٹایا پتہ نہیں، مرتے دم تک عمران خان کا سپاہی رہونگا، شکیل ...

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے برطرف وزیر برائے مال شکیل احمد کا کہنا ہے وزارت سے کیوں ہٹایا گیا پتہ نہیں مگر مرتے دم تک عمران خان کا سپاہی رہوں گا۔جیو نیوز سے گفتگو میں شکیل احمد کا کہنا تھا پارٹی میں 7 سال ہو گئے، کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی نہ کریں گے، عمران خان نے ٹکٹ دیا اور وزیر بنایا، کیوں ہٹایا گیا پتہ نہیں جس نے ہٹایا، ان سے پوچھا جائے۔شکیل احمد کا کہنا تھا حیات آباد میں اجلاس کیلئے نہیں بلکہ ڈنر کیلئے گیا تھا، اس ڈنر میں شہرام تراکئی، عاطف خان اور دیگر 5,6 دوست موجود تھے۔ میں نے اور عاطف خان اور شہرام تراکئی نے پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، ایسے پروگرام ہوتے رہتے ہیں جن میں دوست وزیر اور ممبران صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) شامل ہوتے ہیں۔ میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں، پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

شکیل احمد

مزید : صفحہ اول