وزارت اقتصادی امو ر کی غیر ملکی قرضوں سے متعلق رپورٹ ملکی مفاد کیخلاف ہے: وزارت خزانہ

  وزارت اقتصادی امو ر کی غیر ملکی قرضوں سے متعلق رپورٹ ملکی مفاد کیخلاف ہے: ...

  



ٍ کراچی(این این آئی) وزارت خزانہ نے وزارت اقتصادی امور کی اس رپورٹ کو ملکی مفاد کیخلاف قرار دیدیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 6ماہ میں 5.5ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کئے۔وزارت خزانہ کے مطابق اس رپورٹ سے ملکی مارکیٹ پر منفی اثر پڑا،وزارت خزانہ نے اپنی ایک وضاحت میں کہا ہے کہ مذکورہ رپورٹ نہ صرف گمراہ کن تھی بلکہ ملکی مفاد کے بھی خلاف تھی، اس سے مارکیٹ کو منفی اشارے ملے اور تیزی سے مستحکم ہوتی ہوئی ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،ملکی مفاد کی اصطلاح کا غلط استعمال متعدد حکومتوں نے کیا مگر تحریک انصاف کی حکومت اسے اپنی نااہلی چھپانے اور بین الوزارتی عدم تعاون کو چھپانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔وزارت اقتصادی امور نے مذکورہ رپورٹ 21 جنوری کو جاری کی جس کی بنیاد پر ملکی میڈیا نے خبریں شائع کیں۔

وزارت خزانہ

مزید : صفحہ اول