خود کو گڈ گورننس کا مسیحا کہنے والے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت پر جواب دیں: فردوس

    خود کو گڈ گورننس کا مسیحا کہنے والے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت پر ...

  



سیالکوٹ (نیوزایجنسیاں)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا سمجھنے والے اب وضاحت آنے پر جواب دیں،آٹے کی قیمتوں اور اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سنسنی خیزی پھیلانے والے اور چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہو گی، بیماری کی آڑمیں لندن میں بیٹھ کرحکومت گرانے کی سازش ہورہی ہے،ان کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ترچھی ٹوپی والی سرکار اب ٹوپی سیدھی کر کے پاکستان آئیں اور سیاست کریں،حکومت کے خلاف بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے،پنجاب میں قانون سازوں کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے،پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری طرف فردوس عاشق نے کہاہے کہ بھارت میں یومِ جمہور نہیں یومِ فتور برپا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اور بھارت کے عوام کو مودی سرکار کی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے، عالمی میڈیا بھارت کو غیر ذمے دار ریاست کا عنوان دے رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت سے متعلق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا بیانیہ درست ثابت ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و ستم کر کے کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھارت کے سیکولر ازم کے دعوے کی نفی کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول