حکومت پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ معنی مذاکرات میں سنجیدہ ہے: پرویز خٹک

حکومت پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ معنی مذاکرات میں سنجیدہ ہے: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پشتون تحفظ مومنٹ کے ساتھ بامعنی مذاکرات میں سنجیدہ ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے میری سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے اور مجھے ٹاسک سونپ دیا ہے کہ میں نے پشتون تحفظ مومنٹ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ باقاعدہ رابطے بھی کرلئے ہیں اور ان کوقومی دھارے میں لانے کیلئے دعوت دی ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے مل جل کر کام کیا جاسکے کہ حکومت کے خلاف موجود سازش میں جس کسی کا بھی ہاتھ تھا وہ ہاتھ ہم نے روک دیے ہے پنجاب کا مسئلہ تقریبا حل ہوچکاہے ہمارے صوبے میں بھی انتشار ختم ہوچکا ہے اور آج بلوچستان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا جن لوگوں نے بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی اور پارٹی معاملات کو میڈیا تک پہنچایا اور وزیر اعلی کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا ان کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پشتوں تحفظ مومنٹ کی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے تاکہ پی ٹی ایم کو قومی دھارے میں لیا جائے۔وہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈائیلیسیز سنٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرہتے تھے۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ممبر صوبائی اسمبلی،براہیم خٹک،بورڈ اف گورنر کے چیرمین گلریز حکیم خان نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر جہانگیر خان،ہا سپٹل ڈائر یکٹر جہانگیری خان، ایچ ڈی ڈاکٹر عارف،ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر نظام اور پرویز خٹک کے صاحبزادے اسماعیل خٹک اور اسحاق خٹک بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کے پارٹی کے اندر جو اختلافات تھے اسے پارٹی کے اندر رہیہ کر بات کرنی چاہیے تھی کئی لوگوں کے پارٹی کے ساتھ ذاتی انا اور مسئلہ تھے پچھے انہوں نے کوئی اور سازش رچائی ان لوگوں کے ذاتی مسئلہ حل ہوجاتے تو پھر نہ وزیر اعلی کرپٹ تھا اور نہ ہی حکومت خراب تھی ان لوگوں کے ذاتی کام نہیں ہوئے تو پھر وزیراعلی بھی کرپٹ ہوگیا اور پارٹی بھی کرپٹ ہوگئی مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے اگر ان میں ہمت ہے تو سچ بولا کریں کے کس وجہ سے احتجاج کررہے ہوں فواد چوہدری کے رول کے مطعلق مجھے کوئی علم نہیں اگر کوئی ہوگا تو اس کے ساتھ بھی حساب کریں گے پرویز خٹک نے کہا کہ جن وزرا کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صوبائی کابینہ سے فارغ کیا یہ وزیر اعظم عمران خان کا احسن اقدام ہے اس سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا تھا خیبر پختوں اسمبلی میں تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والے اور اسمبلی میں انتشار پھیلانے والے بے نقاب ہوچکے ہے اور ان کے ساتھ پورا حساب کتا ب ہوگا انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بھی ہمارے مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہے اور اگلے تین سال تک ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں ائے گا کے اتحادی ہم سے ناراض ہوں گے جو وعدے ہم نے اپنے اتحادیوں سے کیے ہے وہ پورے کررہے ہے اتحادی اپوزیشن سب کے ساتھ
رابطے مین ہوں اور پشتون تحفظ مومنٹ کے ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ میں رابطہ کیا ہے اور باضابطہ طور پر میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھے تاکہ قبائلی علاقوں میں امن اور خوشحالی اسکیں مجھے امید ہے کے وہ میری اس دعوت کو قبول کریں گے اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے بات چیت کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا پی ٹی ایم کے لیے ہمارے درواز ے کھلیں ہے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی چاہتے ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلانا چاہتے ہے اس سے قبل قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ہاسپٹل ڈائر یکٹر ڈاکٹر عارف نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے متعلق پرویز خٹک کو اگاہ کیا اور کہا کہ پبلک پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر اگلے تین ماہ میں امراض دل کے شعبے کے بھی افتتاح کریں گے اور یہاں پر دل کے تمام امراض کا علاج ہوسکیں گا ڈاکٹر جہانگیر نے نوشہرہ میڈیکل کالج کے مسائل اور مشکلات سے پرویز خٹک کو اگاہ کیا جبکہ نوشہرہ میڈیکل کالج میں نرسنگ کالج اور نرسنگ ہاسٹل کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر عمران خٹک نے قاضی میڈیکل کمپلیس ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ اور ٹراما سنیٹر میں اداویات کی کمی اور ادوایات مہنگے داموں فروخت کرنے اور دو گائنا کلوجسٹ ڈاکٹر کے رویے ہسپتال کی فارمیسی میں بازار سے مہنگی ادویات فروخت کرنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی پرویز خٹک نے ملک افتاب احمد خان کو رات کے وقت ہسپتال کے سرپرائز وزٹ کی بھی ہدایت کی پرویز خٹک نے نوشہرہ میڈیکل کالج اور ہسپتال کے لیے فنڈ ز فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی بھی پوری کی جائے گی۔
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ اول -