باجوڑ،یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید، 3زخمی

باجوڑ،یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید، 3زخمی

  



باجوڑ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں یکے بعد دیگرے دو ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقے درہ میں ہوئے۔پولیس نے بتایا سڑک کنارے نصب پہلے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔ دوسرے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

دھماکے

مزید : صفحہ اول