ایک ہفتہ قبل تعینات ہونے والے آئی جی خیبر پختونخواکے تبادلے کا امکان
پشاور(آن لائن) ایک ہفتہ قبل تعینات ہونے والے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی کے تبادلے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر ان کا نام بھی پینل میں شامل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سندھ میں بھی اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر نعیم کی جگہ تعینات کیا گیاتھا ثناء اللہ عباسی کے نام پینل میں شامل کرنے کے بعد سندھ حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے تاہم اگر سندھ حکومت کی جانب سے ان کے نام پررضا مندی ظاہر کی گئی توانہیں بطور آئی جی سندھ تعینات کیا جائے گا۔ اور صوبے میں نئے آئی جی کی تقرری دوسرے مرحلے میں کی جائیگی تاہم اگر سندھ حکومت کی جانب سے ان کی تقرری پررضا مندی نہیں کی گئی تو بطور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس خدمات جاری رکھیں گے۔
آئی جی کے پی