پاکستان پوسٹ کا 2لاکھ افراد کو برسرروز گار کرنے کا منصوبہ، پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز آئندہ ماہ

پاکستان پوسٹ کا 2لاکھ افراد کو برسرروز گار کرنے کا منصوبہ، پائلٹ پراجیکٹ کا ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگ برسر روزگار ہوں گے۔ملک کے نوجوانوں کیلئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پاکستان پو سٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کیساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔پروگرام کیلئے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ لوگوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔

پاکستان پوسٹ

مزید : صفحہ اول