تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کی طاقت ہے، اسد عمر
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی کے نظریہ کو پھیلانے کے لئے حقیقی کردار ادا کررہی ہے۔ اتوار کو پی ٹی آئی فیس بک اور پی ٹی آئی ٹویٹر کے سربراہان کے تقرر پر اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی ٹویٹر کے سربراہ احسان علوی اور پی ٹی آئی فیس بک ذوالقرنین ملک کی تقرری پر انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اس کی طاقت ہے اور وہ اس کے حقیقی نظریات کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔
اسد عمر