دنیا بھر میں 26جنوری کو جذام کا عالمی دن منایاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 26جنوری کو جذام کا عالمی دن منایاگیا،دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں موذی مرض جذام کی روک تھام اور اس کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق جذام یا کوڑھ ایک مہلک مرض ہے جس کے شکار مریضوں کے ہاتھ اور پاؤں متاثر ہوتے ہیں، اس دن کے انعقاد کا مقصد جذام کے مریضوں کی بحالی اور معاشرے میں ان کے خلاف امتیازی برتاؤ کا خاتمہ ہے۔اس مرض کی ابتدائی علامات میں ہلکا سفیدی یا سرخی مائل دھبہ جس میں خارش اور چھونے کا احساس نہ ہو شامل ہے جبکہ بازوؤں اور ٹانگوں کی نسوں میں درد کا احساس ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ماہرین کے مطابق جذام کی جلد تشخیص اور مناسب علاج سے مریض معذوری سے بچ سکتا ہے۔