تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، علی زیدی

تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، علی زیدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی،حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،2020اقتصادی ترقی اور استحکام کا سال ہوگا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبے، ٹھوس اقدامات اور ملکی مفاد کے لئے شب و روز محنت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں بھی عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے، ان سے لوٹا ہوا قومی خزانہ بازیاب کرنے کے لئے سزا دی جائے گی۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت مختلف معاملات پر کھلے عام اور بے خوف وخطر نکتہ چینی کا اظہار کر رہے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے اور اختلاف رائے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر