جماعت اسلامی کا”متاثرین بحریہ ٹاؤن گرینڈ کنونشن“کل ہو گا

  جماعت اسلامی کا”متاثرین بحریہ ٹاؤن گرینڈ کنونشن“کل ہو گا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت بحریہ ٹاؤن متاثرین کے لیے اجتماعی جدو جہد کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں منگل 28جنوری کو شام 04بجے ادارہ نور حق میں ”متاثرین بحریہ ٹاؤن گرینڈ کنونشن“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یہ فیصلہ ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران اور بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ، سیکریٹری نجیب ایوبی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں بحریہ ٹاؤن کے متاثرین نے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان اقدامات کے باعث وہ شدید مشکلات و پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ متاثرین نے کہا کہ جماعت اسلامی اس حوالے سے ہمارا ساتھ دے، ہماری مدد کرے، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف آواز اُٹھائے، حافظ نعیم الرحمن نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد اور تعاون کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر عملی جدو جہد کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر