پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث متحرک گروہ گرفتار

  پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث متحرک گروہ گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر) شہرقائد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث متحرک گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کئی شہریوں سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیا چھین چکے ہیں۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ گرفتار کیا، گرفتار گروہ 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق گروہ کی وارداتوں کی کئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ، چوری شدہ موبائل فونز اور نقدی سمیت 3 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلیم، سہیل، علی نواز، شکیل احمد، عظیم اور وسیم شامل ہیں۔ ملزمان گلشن، گلستان جوہر، شارع فیصل، مبینہ ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر