کچرا کنڈی سے بچے کی لاش برآمد، تحقیقات کا آغاز

  کچرا کنڈی سے بچے کی لاش برآمد، تحقیقات کا آغاز

  



کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد میں کچرا کنڈی سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ ہوٹل کے قریب کچرا کنڈی سے بچے کی لاش ملی ہے، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا، پولیس نے معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بچے کی لاش کی شناخت یقینی بنائی جائے گی۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خیال رہے کہ کچرا کنڈی سے نومولود بچوں کی لاشیں ملنا کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ کبھی کبھار تو بچے زندہ حالت میں بھی پائے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر