سرائے نورنگ‘ خواتین کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

  سرائے نورنگ‘ خواتین کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

  



سرائے نورنگ (نما ئندہ پاکستان) تھانہ تجوڑی کے حدود سورڈاگ بیٹنی میں مستورات کے تنازع پربھتیجے کی فائرنگ سے چچاجاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس سلسلے میں تھانہ تجوڑی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ مقتول کی بیوی رسول جانہ بی بی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی جبکہ اُن کا خا وند شیرین روٹی کھانے میں مصروف تھا کہ اس دوران مبینہ ملزم بستہ جان ولدگل شوہ جان جوشوہرکابھتیجاہے‘ نے باہر سے آواز دی شوہر شیرین جان نے کھاناچھوڑکرجب دروازے کے قریب پہنچاتومبینہ ملزم بستہ جان بہ مسلح دروازے کے سامنے کھڑاہواورفورافائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزم کے ساتھ مستورات کا تنازعہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر