جندول تحصیل منڈا تا تحصیل بازار ثمرباغ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

  جندول تحصیل منڈا تا تحصیل بازار ثمرباغ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تحصیل منڈا تا تحصیل بازار ثمرباغ روڈ کھنڈرات میں تبدیل، مین روڈ پر جگہ جگہ ہوٹل پٹرول پمپ اور سروس سٹیشنز مالکان نے گندہ پانی کے پائپ چھوڑ رکھے ہیں جس کے نتیجہ میں روڈ کو نقصان پہنچ رہاں ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی دوست الرحمن، ملک حضرت خان، عزیز اللہ و دیگر کا کہنا تھا کے بازار منڈا سے لیکر بازار ثمرباغ اور معیار لیکوڑ کامبٹ روڈ پر گذشتہ کئی سالوں سے تعمیر ومرمت کا کامہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے روڈ کھنڈرات کا نظارہ پیش کر رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بارش کے دوران جگہ جگہ روڈ پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ روڈ کے ارد گرد پٹرول پمپ مالکان،ہوٹل والوں اور سروس سٹیشن والوں سمیت لوگوں نے گھریلوں گندے پانی کے پائپ مین روڈ کی جانب کھول دئیے ہیں جس کی وجہ سے پانی روڈ پر بہنے کی وجہ سے روڈ خراب ہو رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق جگہ جگہ غیر قانونی طور پر روڈ کی کدائی اور سپیڈ بریکر بھی عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لیکر روڈ کی حالت زار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر