حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے: مدیحہ شاہ

      حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے: مدیحہ شاہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی حکومت عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تمام ممبران اسمبلی ٹیم ورک کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی ممبر خیبرپختونخوااسمبلی مدیحہ نثار نے ڈیرہ پریس کلب رجسٹرڑ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایم پی اے مدیحہ نثار کی ڈیرہ پریس کلب(ر)آمد کے موقع پر صدر محمد یاسین قریشی جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم نے انکا استقبال کیا اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب(ر)سرپرست اعلی عبدالحمید بلوچ،جائنٹ سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان،سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی ممبران ایم حمید پیرزادہ،محمد عثمان اعوان،ظفر عباس اعوان،عبداللہ جان اور عوامی سماجی سیاسی لیڈی ورکرز پی ٹی آئی دلشاد بیگم، گلریزبنگش ایڈوکیٹ،بلقیس بیگم اور ریڈیو پاکستان سے مسرت بی بی بھی موجود تھیں۔ڈیرہ پریس کلب کی جانب سے ایم پی اے کو لیڈی ورکرز نے سرائیکی اجرک پہنائی اور ایم پی اے مدیحہ نثار کے ہمراہ تشریف لانیوالے انکے شوہرکنان گلزار کو پریس کلب کی جانب سے روائتی لنگی پہنائی گئی جبکہ حاجی لطیف الرحمان نے مہمانون کوتحائف دیئے اورانھیں پریس کلب کا وزٹ کرایا گیا۔اس موقع پر صدراور جنرل سیکرٹری نے ڈیرہ پریس کلب کی تاریخ سے آگاہ کیا۔صدرمحمد یاسین قریشی اورجنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم نے ڈیرہ پریس کلب (ر)اور ڈیرہ پریس صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایم پی اے مدیحہ نثار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میرا آبائی ضلع ہے اور میرا خمیر اسی مٹی ہے، ڈیرہ کے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان سے جلد ہی ملاقات کرکے ان مسائل کے حل کیلئے کردار اداکرونگی۔اس موقع پر پی ٹی آئی لیڈی ممبران نے خواتین کے مسائل بیان کئے جس پر ایم پی اے مدیحہ نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور مارچ میں ڈیرہ کی خواتین کیلئے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر علی امین خان ڈیرہ کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور وزیر اعلیٰ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پریس کلب عبدالحمید بلوچ نے ڈیرہ کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً لوگیس پریشر سے آگاہ کیا جس پر ایم پی اے صاحبہ نے گیس حکام سے حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر