شیر گڑھ‘ خاتون کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا

شیر گڑھ‘ خاتون کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ شیرگڑھ کے حدود کوچیانو کلے میں ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر معمر خاتون کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا شیر گڑھ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوچیانو کلے ملزمان شاہ نواز ولد دلاور خان سکنہ اپر دیر اور ان کے بھائی نے نامعلوم وجوہات پر اپنا رشتہ دار خاتون62سالہ مسماۃ(گ) کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا وجہ قتل مستورات کا تنازعہ بتایا جاتا ہے شیرگڑھ پولیس نے مقتولہ کے شوہر فاتح الرحمن ولد محمد سکنہ اپر دیر حال کوچیان شیرگڑھ کی رپورٹ پر ملزمان شاہ نواز اور ان کے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شاہ نواز کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر