بریکوٹ، بجلی کے غیر قانونی کنکشن و بقایات جات کے وصولی کیلئے آپریشن جاری

  بریکوٹ، بجلی کے غیر قانونی کنکشن و بقایات جات کے وصولی کیلئے آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بریکوٹ(سہیل باچہ سے ) صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح چیف ایگزیکیٹیوپیسکو کے خصوصی ہدایات پرتحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن و بقایاجات کے وصولی کے سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔سب ڈویژنل آفس بریکوٹ پیسکومحمد نعمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کنکشن اور بقایاجات کے وصولی کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی نگرانی میں خود کررہاہوں۔ٹیم میں لائن سپرٹینڈنٹ محمد شعیب خان کنڈی،لائن سپرٹینڈنٹ محمد آصف اور لیبر یونین ڈویژنل سیکرٹری بخت محمد خان شامل ہیں۔تیزی سے جاری آپریشن میں ابھی تک بڑی تعداد میں غیر قانونی کنکشن کاٹ کران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی جبکہ بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپے ہر ماہ صارفین سے وصول کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں بلاامتیاز آپریشن جاری ہے اور اب تک غیر قانونی کنکشن جن میں ڈائر یکٹ کنکشن اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کرکے بجلی چوری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف قانون کے خلاف کاروائی جاری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس قومی مہم میں ہم ساتھ دیجیے اور جہاں بھی غیر قانونی کنکشن ہیں فوری طور پر رابطہ کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔