شیر گڑھ‘ 10 جنوری سے لاپتہ طالبعلم کی مسخ شدہ لاش برآمد

شیر گڑھ‘ 10 جنوری سے لاپتہ طالبعلم کی مسخ شدہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ شیرگڑھ کے حدود پیر سدی میں 10جنوری کولاپتہ ہونے والے جماعت نہم کے طالب علم سلمان خان ولد بھادر خان کی مسخ شدہ لاش16دن بعدملنے کے بعدگذشتہ روز اپنے ابائی قبرستان میں آہو اور سسکیو کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کے تھانہ شیرگڑھ کے حدود پیر سدی میں گورنمنٹ ہائی سکول پیر سدی کے جماعت نہم کے طالب علم سلمان خان ولد بہادر خان10جنوری کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ شیرگڑھ میں درج کی گئی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی اس کی گمشدگی چلائی گئی اس دوران پولیس نے اپنی تفتیش جاری رکھی مگر کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی کہ25جنوری کو ہفتے کے دن بچوں نے گھاس کاٹنے کے دوران کھیتوں میں پڑے ہوئے مسخ شدہ لاش کو دیکھ لیا جوکتوں اور گیدڑوں نے چیر پھاڑ لیا تھا اور شناخت کے قابل نہیں تھا خبر ملتے ہی ان کے والدین نے اپنے لخت جگر کو کپڑوں اور چپل سے پہچان لیا شیرگڑھ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پہلے آر ایچ سی شیرگڑھ اور بعد میں ٹی ایچ کیو تخت بھائی لے جایا گیا لیکن لاش کی زیادہ مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے لاش کو ڈی این اے ٹسٹ کے لئے باچا خان میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈی این اے ٹسٹ کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کیا جنہیں ہفتے کے شام مقامی قبرستان میں آہو اور سسکیو کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا دریں اثناء اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مردان سجاد خان اور اے ایس پی وقار عظیم کھرل موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ جگہ کا معائنہ کرکے اصل محرکات سامنے لانا اور ملزم یا ملزمان تک رسائی کے لئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے کرباریک بینی سے تفتیش شروع کردی یاد رہے کہ متاثرہ خاندان کے کسی سے دشمنی یا دل بدی نہیں ہے مقتول طالب علم چار بھائیوں میں سے تیسرے نمبر پر تھے جبکہ ان کی دو کمسن بہنیں بھی ہیں